عمران خان عدلیہ سے کس قسم کا تعاون مانگ رہے ہیں؟ احسن اقبال

Apr 05, 2021 | 13:11:PM

Read more!

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ اپنا ایجنڈا پورا نہیں کرسکتے کیونکہ عدلیہ ان کیساتھ تعاون نہیں کررہی، عمران خان پاکستان کی عدلیہ سے کس قسم کا تعاون مانگ رہے ہیں، انہیں ایسا تعاون چاہیے جو ان کی الف لیلیٰ کی کہانی کے حوالے سے کیا جائے۔

اسلام آباد کی نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاحسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج پھر نیب کے جھوٹے ریفرنس کے حوالے سے پیشی دی، عمران خان نے نارووال کا جھوٹا ریفرنس دائر کیا۔میں مطالبہ کرتا ہوں نیب ریفرنس کی سماعت میڈیا عوام کو کیمرے کے ذریعے دکھائے، تین سال ہوگئے ان کہانیوں کے پیچھے، ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تین سال میں قرضوں کے جال میں دھنس گیا ہے۔ یہ تین سال بعد بھی وزیرخزانہ تلاش کر رہے ہیں، شخصی سحر سے نکلیں اور آنکھیں کھولیں۔مسلم لیگ نون کے 5 سال کے قرضے پیداواری نوعیت کے تھے جس سے ملک کی ترقی ہوئی۔ہماری قسمت کے فیصلے آئی ایم ایف کے بابو کریں گے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ  عمران نیازی نے قرضہ خسارہ پورا کرنے میں پھونک دیا، ہماری لاغر معیشت قرضوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔ این ایچ اے کو ہم نے 4 سو ارب کا بجٹ دیا تھا، آپ نے ایک سو ارب کردیا، ادھورے منصوبے مکمل کرنے کیلئے ایک ہزارارب روپے لگانے پڑیں گے۔

مزیدخبریں