(24نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے کسانوں سے گندم نہ خریدنے پرپنجاب حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویزالہٰی کا کہنا ہے کسانوں سے گندم نہیں خریدی جارہی۔اگر کسانوں کو باردانہ نہیں دینا تو پھر ضلع وار پابندی کس چیز کی ہے؟پچھلے سال بھی یو کرائن کے کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہمارے کسان رُل گئے۔
پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے والے کسانوں سے برا سلوک کب ختم ہو گا۔ بہاولپور، ملتان، جنوبی پنجاب سمیت تمام اضلاع میں کاشت کار پر یشان ہیں ۔سندھ حکومت اپنے کسانوں سے گندم 2 ہزار روپے میں خرید رہی ہے۔