شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھجوادیا

Apr 05, 2021 | 13:59:PM
مولانا فضل الرحمان ، شہبازشریف
کیپشن: مولانا فضل الرحمان ، شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبعیت ناسازی ۔ن لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کیلئے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا  اور خصوصی پیغام میں کہا میں آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی فضل الرحمان سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کرکے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔ نوازشریف نے مولانا کو مکمل صحتیابی تک سیاسی سرگرمیاں ترک کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے مولانا کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی تھی۔