اثاثہ جات کیس،اعجازجاکھرانی سمیت 13 ملزموں پرفرد جرم عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اعجازجاکھرانی سمیت 13 ملزموں پرفرد جرم عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں اعجاز جاکھرانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی سماعت ہوئی ، واضح رہے کہ ملزموں کےخلاف36 کروڑ کے اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر ہے۔عدالت نے اعجازجاکھرانی سمیت 13 ملزموں پر فردجرم عائد کردی ہے، ملزموں نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکارکردیا، عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔