کورونا سے بچنے کا نہایت آسان طریقہ۔۔۔ ضرور پڑھئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)امریکا میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق رات میں ایک گھنٹہ اضافی نیند سے کورونا میں مبتلا ہونے کے خطرات کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طبی جریدے ’بی ایم جے نیوٹریشن، پروینشن اینڈ ہیلتھ‘ میں حال ہی میں شائع مطالعے سے کورونا پر ہونے والی تحقیق میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس مطالعے میں ایسے 2800 سے زائد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو شامل کیا گیا جو اس وبا کے آغاز سے تاحال کورونا کا سامنا کر رہے ہیں۔تحقیق میں شامل جن ہیلتھ کیئر ورکرز کو رات میں سونے کے لئے ایک گھنٹہ اضافی وقت دیا گیا ان میں کووڈ 19 میں مبتلا ہونے کا خطرہ 12 فیصد تک کم ہوگیا جبکہ وہ ورکرز جو گہری نیند سونے میں ناکام رہے ان میں وائرس سے متاثر ہونے کے خطرات بڑھ گئے۔ اس حوالے سے اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی ویکسنر میڈیکل سینٹر کے ماہر ڈاکٹر سٹیون ہولفنگر کا کہنا ہے کہ نیند میں کمی سے انسانی جسم بہت سے مسائل کا شکار ہوجاتا ہے اور اسی وجہ سے ہیلتھ ورکرز میں کووڈ 19 میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے تاہم اس بات کو مزید ثابت کرنے کے لیے مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ سال اسی نوعیت کی ایک تحقیق میں کورونا وائرس کو چین کے تناظر میں دیکھتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ کورونا میں مبتلا ہونے والے ایسے افراد جنہوں نے اس بیماری کا شکار ہونے سے ایک ہفتے قبل بھرپور نیند نہیں لی تھی ان کے جسم میں اس وائرس نے بہت نقصان پہنچایا۔
محققین کے مطابق انسانی جسم میں سونے اور جاگنے کے چکر (سائیکل) میں اہم کردار ادا کرنے والے ہارمون ’میلا ٹونن‘ کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے جس سے کووڈ 19 وائرس کو توڑنے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ بھرپور نیند انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ہمارا جسم انفیکشن سے لڑتے ہوئے ایک پروٹین ’ سائٹو کنز‘ خارج کرتا ہے جس سے نیند آتی ہے اور بھرپور نیند نہ صرف ہمارے مدافعتی نظام بلکہ ہماری زندگی کے معیار کو بھی بہتر بناتی ہے ۔
یہ بھی پڑحیں: ٹی20 ورلڈکپ: آسٹریلیا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،معین علی