گیلانی نااہلی کیس ،پی ٹی آئی ایم این ایز کونوٹس جاری

Apr 05, 2021 | 15:23:PM
 گیلانی نااہلی کیس ،پی ٹی آئی ایم این ایز کونوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آبادالیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت،الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ویڈیو میں نظر آنیوالے دونوں افراد کو نوٹس جاری کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کیخلاف نااہلی کیس کی تین رکنی بینچ نے کی۔ سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا دیا،الیکشن کمیشن نے جوابات کی نقول پی ٹی آئی کو بھجوا دی۔الیکشن کمیشن نے ویڈیو میں نظر آنے والے ایم این ایز فہیم خان اور جمیل احمد کو نوٹس جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔
یوسف رضا گیلانی نے نااہلی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کر دی۔الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں درخواستیں ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات غیر سنجیدہ ہیں۔فرخ حبیب، ملیکہ بخاری اور کنول شوذب حق دعوی نہیں رکھتے۔
یوسف رضا گیلانی نے فرخ حبیب اور ملیکہ بخاری کو عادی درخواست گزار قرار دیدیا ۔درخوست گزار میڈیا میں مشہوری کیلئے کمیشن کیخلاف بھی بیانات دیتے ہیں۔جن ویڈیوز کی بنیاد پر کیس کیا گیا وہ غیر تصدیق شدہ ہیں۔
 سپریم کورٹ ویڈیوز کے قابل قبول شواہد سے متعلق معیار مقرر کر چکی، الیکشن کمیشن شواہد ریکارڈ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔درخواست میں یوسف رضا گیلانی پر کوئی براہ راست الزام نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔