رانا ثنا اللہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ کی آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں رانا ثنا اللّہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عبوری ضمانت کی توثیق کی گئی اور 50 پچاس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔
سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 2001 میں یہ ناظم کا الیکشن نہیں جیت سکے،جس وقت یہ سیاست میں آئے تو ان کے پاس اسکوٹر، 10 کنال زمین اور 6 مرلے کا گھر تھا۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثنا اللّہ نے ایک کمپنی بنائی لیکن اس سے کوئی اثاثے نہیں بنائے، الیکشن کمیشن کے روبرو اثاثوں کی مالیت بہت کم ظاہر کی، 2012 سے 2016 میں فیصل آباد میں پورا فلور خریدا۔
نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ یہ 3 کروڑ 50 لاکھ کی خریدتے ہیں اور ظاہر 82 لاکھ کرتے ہیں،2013 میں 2 فارم ہاﺅس 51 لاکھ 20 ہزار کے خریدتے ہیں، پھر 4 سال بعد اسی شخص کو فارم ہاﺅس 8 کروڑ 25 لاکھ کا فروخت کر دیتے ہیں۔نیب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ الرحمٰن گارڈن میں 4 دکانیں 26 لاکھ کی ظاہر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : گیلانی نااہلی کیس ،پی ٹی آئی ایم این ایز کونوٹس جاری