(24 نیوز)شرپسند عناصر نے متحدہ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رہنما سید سجاد حسین شاہ کے گھر میں آ گ لگا دی، قیمتی سامان اور تین ٹریکٹرز جل کر راکھ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے ممبر صوبائی اسمبلی راشد خلجی اور ایم این اے صلاح الدین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ شر پسند عناصر نے ایم کیو ایم رہنما سید سجاد حسین شاہ کے قیمتی سامان کو آگ لگاد۔ سید سجاد حسین شاہ کے ورکشاپ میں موجود تین قیمتی ٹریکٹروں کو آگ لگادی گئی ۔
راشد خلجی کا کہنا تھا کہ سید سجاد حسین شاہ کو حق پرست ہونے کی سزا دی گئی ، سجاد کا 50 سے 60 لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا ۔ہم کنونیئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کے حکم پر نوابشاہ آئے ہیں۔آگ لگانے کا واقع دانستہ کیا گیا ۔ان کو مالی طور پر کمزور کرنے کے لئے کاروائی کی گئی ۔
ایم این اے صلاح الدین نے کہا کہ نوابشاہ میں ایم کیو کے ہمدردوں کو خوفزدہ کیا جارہا ہے۔ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اس واقعے کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔ نوابشاہ کی پولیس اور انتظامیہ شرپسند عناصر کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔
انہو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں۔ہم قانون پر بھروسہ رکھنے والے لوگ ہیں ۔سندھ حکومت کی وجہ سے حیدرآباد یونیورسٹی نہیں بن سکی۔
یہ بھی پڑھیں :حج منسوخ ہونے کا خدشہ