(24 نیوز) این اے 249 میں امیدواروں کی جانب سے بڑے سائز کے انتخابی بینرز لگانے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق حلقے میں امیدواروں نے ہر دیوار، عمارت، کھمبا، چوراہا اور گلی کوچوں میں اپنی تصاویر والے جہازی سائز کے پوسٹر اور بینر لگا دیے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق سرکاری عمارتوں اور عوامی مقامات پر ایسی انتخابی سرگرمی قواعد کے خلاف ہے۔ نوٹس ملنے کے باوجود امیدواروں کی جانب سے بینرز نہیں اتارے گئے۔
یا د رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سوناجلدی خرید لیں ۔۔ شا ید پھر اتنا سستا نہ ہو سکے