رمضان المبارک میں مساجد کیلئے نئے ایس او پیز طے کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کورونا کی تیسری لہر میں شدت کا معاملہ، مساجد کے لئے حکومت کا ایس اوپیز طے کرنے کا فیصلہ، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ کورونا کیخلاف جنگ میں علما کا بھی اہم کردار ہے ہم ان کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مساجد میں کورونا ایس او پیز طے کرنے کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں ویڈیو لنک کانفرنس کی گئی۔
رمضان المبارک میں نماز تروایح سمیت دیگر مذہبی امور پر لائحہ عمل پر غورکیا جارہا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سر براہی میں گورنرز، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری صوبائی افسروں اور علماکی ویڈیو کانفرنس جاری ہے۔ مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکا کو کورونا صورتحال بارے بریفنگ دی۔
لاہور سے گور نر پنجا ب چوہدری سرور سمیت رویت ہلال کمیٹی کے سر براہ مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی عاشق حسین، پیر سید حبیب عرفانی، مفتی اقبال چشتی، مفتی عاشق حسین اور دیگر بھی شریک ہیں۔گلگت بلتستان کے گورنر اور آزاد کشمیر سے بھی حکومت ذمہ داران بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاو¿ کے لئے ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ علما کی مشاورت سے ایس اوپیز طے کئے جائیں گے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ علما کورونا سے بچائوکے لئے ویکسین ضرور کروائے اور کورونا سے بچاو¿ کیلئے علما حکومتی اداروں سے تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے22کروڑ پاکستانیوں کو کورونا سے بچانا ہے، جس کے لئے حفاظتی تدابیر پر عمل ضروری ہے۔ حکومت مساجد کو بند نہیں کر نی چاہتی لیکن کورونا سے بچائو کیلئے اقدامات ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :حج منسوخ ہونے کا خدشہ