(24 نیوز)آن لائن گیمز کے جنون نے رشتوں کا تقدس پامال کر دیا، نواں کوٹ کے علاقے سکندریہ کالونی میں پب جی گیم اور بیگو لائیو کے جنون میں مبتلا ملزم بلال نے گھر والوں پر فائرنگ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پب جی گیم کے جنون میں مبتلا شخص نشے کا عادی بھی تھاملزم پب جی اور ویگو گیمز پر لاکھوں فالوور کا دعوی کرتا اور خود کو پب جی اور بیگو لائیو کا سٹار بتاتا ہے۔ملزم نے گھر والوں سے جھگڑا کیا کہ گھر والوں نے میرے ساتھ 01 کروڑ 50 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ملزم رانا بلال نے طیش میں آ کر والدہ،بہن،بھائی، بھابی اور ملازم پر فائرنگ کر دی ۔گیمز کے جنون کا اثر ملزم پر اس قد ر تھا کہ اس نے اپنے ملازم اور دوست کو پب جی گیم اور بیگو لائیو کے سٹائل میں تعاقب کر کے ہمسائے کے گھر جا کر واش روم میں قتل کیا۔
ملزم نے چند روز پہلے اپنی بیوی کو بھی طلاق دی۔ ایس پی اقبال ٹاون کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ملازم زاہد اور بھابھی عظمی بی بی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ملزم کے بھائی علی اور بہن ماریہ کی حالت تشویشناک ہے۔ والدہ کے بازو پر فائر لگا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ایس پی اقبال ٹاون اویس شفیق کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور آن لائین گیمز کے بڑھتے ہوئے رجحان کے منفی اثر کو زائل کرنے کیلئے کوشش کرنی ہوگی اور نئی نسل کو ایسی سرگرمیاں اپنانی چاہئیں جن سے معاشرے اور ان کی فیملی خوشحال ہو۔
یہ بھی پڑھیں:سوناجلدی خرید لیں ۔۔ شا ید پھر اتنا سستا نہ ہو سکے