اپوزیشن حکومت کیلئے کوئی خطرہ نہیں، شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے ، وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو منہ لگانے کی ضرورت نہیں اپنی کارکردگی لوگوں کو دیکھاﺅ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کو نظرانداز کرنے کیساتھ ساتھ حکومتی اقدامات بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔رمضان میںاشیائے خورونوش کی فراہمی سستے دامو ں یقینی بنائی جائے گی۔حکومت رمضان میں چینی اور آٹا سستے داموں فراہم کریگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان بھی اجلاس میں کہہ چکے ہیں اگلے ڈھائی سال میں عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا لیکن اسی گفتگو بھی کئی مرتبہ پہلے بھی کر چکے ہیں لیکن عوام کو ریلیف نہیں مل سکا ۔ رمضان سے قبل مہنگائی میں شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں :رمضان المبارک میں مساجد کیلئے نئے ایس او پیز طے کرنیکا فیصلہ