(24نیوز)پشاوربی آرٹی بس میں مسافرکی غلطی سے بھگڈرمچ گئی،مسافرنے آگ بجھانے والے آلے کابٹن دبادیا،بس میں افراتفری کی وجہ سے مسافرشیشے توڑکرباہرنکل آئے۔
ترجمان ٹرانس پشاور کاکہناہے کہ بی آر ٹی گلبہار سٹیشن کے قریب بس میں مسافر کی جانب سے آگ بجھانے والے آلے سے چھیڑ چھاڑکی گئی جس کے نتیجے میں آگ بجھانے والا آلہ چل پڑا، ترجمان کاکہناہے کہ چھیڑ چھاڑ کے باعث بس میں افراتفری پھیل گئی،افرا تفری میں مسافروں نے بس کے شیشے توڑ کر بس سے باہر نکلے۔
ترجمان ٹرانس پشاورنے کہاکہ کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،ترجمان کاکہناتھاکہ مسافروں سے اپیل ہے کہ بس میں موجود کسی بھی حفاظتی اور دیگر آلات کو ہرگز مت چھیڑیںاوربچوں کو دوران سفر اپنی پاس بیٹھا کر رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے اڑھائی سال میں عوام کو حقیقی کارکردگی نظرآئیگی، وزیراعظم عمران خان