سرکا ری ملازمین کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خو شخبری

Apr 05, 2021 | 18:58:PM
سرکا ری ملازمین کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خو شخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری سنادی ۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی  آئندہ کابینہ اجلاس میں منظوری دینے کا دعویٰ کر دیا ۔
 تفصیلات کے مطا بق سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 25 فیصد بڑھانے پر آج  اجلاس ہوا۔ اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ہوا۔
جس  میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس کے بعد ملازمین اتحاد تنظیموں نے راجا بشارت سے ملاقات کی۔ ایپکا کے اعلامیے کے مطابق وزیر قانون نے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں تنخواہوں میں اضافے کی یقین دہانی کر وا دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:این اے249پرالیکشن کمیشن ان ایکشن،بڑی پا بندی لگا دی