(24 نیوز)نہ سرکاری عہدہ نہ قومی اسمبلی کی رکنیت ،سابق معاون خصوصی کی طرف سے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال جاری ہے،عثمان ڈار پی ایم آفس کا دفتر استعمال کرنے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق معاون خصوصی کی آفیشل میٹنگ کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں ،عثمان ڈار بین الاقوامی کانفرنسز میں پاکستان کی نمائندگی کس قانون کے تحت کر رہے ہیں ،ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کے افسران نے بھی عثمان ڈار کی سرکاری مصروفیات پر تحفظات کا اظہارکردیا،سرکاری ذرائع کاکہناہے کہ بغیر نوٹیفیکیشن کے سرکاری میٹنگز میں عثمان ڈار کی شرکت نہیں ہو سکتی ، این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن سے قبل عثمان ڈار کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی: حکومت پر تنقید کرنیوالے10 ریٹائرڈ ایڈمرلز گرفتار