فیوچر سیلز کاسٹہ بازی سے تعلق نہیں ،جہانگیر ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ فیوچر سیلز کا سٹہ بازی سے کوئی تعلق نہیں، بہتان بازی کا سلسلہ بند کیا جائے۔
ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں جہانگیر ترین نے لکھا کہ معمول کی کاروباری سرگرمیوں میں مستقبل کے لئے مالی تحفظ کیا جاتا ہے ۔ دنیا میں کارروبار کے لئے فیوچر سیلز ایک معمول کا طریقہ ہے۔ جے ڈی ڈبلیو کے کھاتوں میں تمام طرح کی سیلز پوری طرح ڈکلئیر ہیں۔
Future sales are a normal
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) April 5, 2021
part of business activity all over the world. It is used to secure future cash flow for normal business activity. It has nothing to do with Satta. All such sales are declared in JDW accounts in their entirety.
Stop the smear campaign. pic.twitter.com/nmt6iE3CZk
خیال رہے کہ منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکائونٹس کیس میں عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی تھیں۔منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت کی درخواستوں کی ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے سماعت کی۔ جہانگیر ترین اور علی ترین عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دئیے کہ مقدمہ سیاسی طور پر بنایا گیا، ہم شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کو جہانگیر ترین اور علی ترین کو 10 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔دوسری جانب بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں باپ بیٹے کو 7 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانتیں منظور کیں۔
چینی سکینڈل میں ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی اے نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر جہانگیر ترین اور فیملی کے دیگر افراد پر مقدمہ درج کیا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ بیرون ملک تمام فنڈز قانونی طور پر بھیجے گئے، انکم ٹیکس ادا کیا اور بینکنگ چینلز کے ذریعے فنڈز باہر بھیجوائے، ہر قسم کا تمام ٹیکس ریکارڈ بھی ظاہر کر دیا، جتنی بھی نقد رقوم کی منتقلی ہوئی وہ بھی قانونی طریقے سے ہوئی ہے، تمام نقد رقوم کی منتقلی کی دستاویزات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سرکا ری ملازمین کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خو شخبری