حکومت کا بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن گھروں پر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت کی جانب سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں بزرگ افراد کی کورونا ویکسی نیشن اب گھر پر کی جائے گی۔
ذرائع کاکہناہے کہ 80 سال سے زائد عمر کے شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے،گھر پر کورونا ویکسی نیشن کی سہولت چاروں صوبوں کو میسر ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ صوبوں کو گھر سے ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی، گھر پر ویکسی نیشن کیلئے شہری مقامی محکمہ صحت سے رابطہ کریں گے،ذرائع کاکہناہے کہ ملک بھر میں اب تک ساڑھے نو لاکھ سے زائد شہری ویکسی نیشن کروا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیوچر سیلز کاسٹہ بازی سے تعلق نہیں ،جہانگیر ترین