ون فائیو پر کال کیوں کی؟ اہلکار نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ,ویڈیو وائرل

Apr 05, 2021 | 20:13:PM
ون فائیو پر کال کیوں کی؟ اہلکار نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ,ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ساہیوال میں ون فائیو پر کال کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا، اہلکار نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہری کو تھپڑ جڑ دیا۔
 رپورٹ کے مطابق ساہیوال کے علاقے ڈیرہ رحیم پولیس کے اہلکار نے موقع پر پہنچ کر شہری کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، شہری کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
ذرائع کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 110 نو ایل کے رہائشی محمد اشرف کی زمین پر بااثر شخص رانا ممتاز نمبردار عرصہ دراز سے قابض ہے اور اسٹے آرڈر کے باوجود رانا ممتاز نے زمین میں لگے درختوں کو کاٹ کر فروخت کرنے کی کوشش کی جس پر اراضی کے مالک محمد اشرف نے ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو مددکیلئے بلایا تھا۔
ڈیرہ رحیم کے اے ایس آئی عثمان نے موقع پر پہنچ کر اشرف کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے الٹا اسے ڈانٹا اور مغلظات بکتے ہوئے تھپڑوں کی بارش کردی۔
متاثرہ شخص اشرف نے آئی جی پنجاب، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس لےکر تشدد کرنے والے تھانہ ڈیرہ رحیم کے اے ایس آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے رکشہ، موٹرسائیکل سواروں کی جیب خالی کرنیکا نیا طریقہ ایجاد کرلیا