(24 نیوز)پی پی 84 خوشاب ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ اور سردار اویس لغاری کو وارننگ نوٹس جاری کر دکئے، الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ کو پی پی84 خوشاب ضمنی الیکشن والے حلقے کا دورہ کرنے سے روک دیا۔
الیکشن کمیشن نے رانا ثنااللہ اور سر دار اویس احمد خان لغاری کو حلقے میں انتخابی مہم سے بھی روک دیا ،الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ نوٹس میں آیا ہے کل مسلم لیگ ن کے دونوں رہنما پی پی 84 حلقے میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ضابطہ اخلاق کے مطابق صدر ،وزیر اعظم ،وفاقی و صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی پر ضمنی انتخاب کے حلقہ کا دورہ نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: صبا قمر نے مختصر لباس میں 37ویں سالگرہ منائی ،تصاویر شیئر