پیپلزپارٹی کسی کی ذیلی شاخ نہیں کہ نوٹس کا جواب د ے، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس ۔پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس پر اظہار افسوس کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے اجلاس میں پی ڈی ایم کی جانب سے دیئے گئے شوکازنوٹس کے طریقہ کار پر تحفظ کا اظہار کیا گیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی سیاسی جماعت کی ذیلی شاخ نہیں کہ اس طرح کے نوٹس کا جواب دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی رہنماﺅ ں کا کہنا ہے کہنا تھا کہ وقت آنے پر شو کاز نوٹس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بنانے پر پی ڈی ایم اور خصوصاً مسلم لیگ ن نے اظہار ناراضگی کا اظہار کیا تھااور پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو حکومتی اتحادی جماعت سے ووٹ لینے پر شوز نوٹس بھیجا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :نیپرا نے عوام پر پھر بجلی گرا دی