پرویز الٰہی کی پنجا ب حکومت پر شدید تنقید،کچا چٹھا کھو ل کے رکھ دیا

Apr 05, 2021 | 22:34:PM

(24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کسانوں سے 2 ہزار روپے من کے حساب سے گندم خرید رہی ہے لیکن پنجاب میں کسانوں کو بار دانہ دیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان سے گندم خریدی جارہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطا بق لاہور میں کسان تنظیموں کے نمائندوں نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کر کے انھیں اپنے مسائل اور باردانہ سمیت دیگر پریشانیوں  سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کسانوں سےبرا سلوک کب ختم ہوگا ؟ پچھلے سال بھی یوکرین کے کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا اورہمارے کسان رل گئے۔ 
انہوں نے کہا کہ وقت ہی بتائےگا کہ پنجاب کے کسانوں کا کیا حال ہوتا ہے؟ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بہاولپور، ملتان اور جنوبی پنجاب سمیت تمام اضلاع میں کاشت کار پریشان ہیں، اگر کسانوں سے گندم خریدی ہی نہیں جا رہی تو پھر ضلع وار پابندی کس بات کی ہے؟

یہ بھی پڑھیؒں:سروسز ہسپتال ۔۔ آرتھو پیڈک مریضوں کی زندگیا ں دا ئو پر لگ گئیں

مزیدخبریں