حکمرانوں کو آر پار کرنے کے دعویدار خودپارہ پارہ ہو گئے ،حافظ حسین احمد

Apr 05, 2021 | 22:58:PM

(24نیوز)جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کاکہناہے کہ حکمرانوں کو آر پار کرنے کے دعویدار خودپارہ پارہ ہو گئے ،نئی سیاسی صف بندی میں باپ اور سوتیلے بیٹوں کا اتحادنظرآرہا ہے۔
جے یو آئی کے سابق رہنما نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے بیان میں کہاہے کہ لانگ مارچ ،استعفے ،عمرانی حکومت گرانے کے دعوے کئے گئے ،وہ بلند و بانگ دعوے لیڈر بھبکیاں ثابت ہو چکی ہیں ۔
حافظ حسین احمد کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم جماعتیں مفادات اورمعاملات طے کرنے کی دوڑ میں لگی ہیں ،ہر جماعت نے اپنی بساط کے مطابق حکومت کی سہولت کاری کاحق ادا کیا،کسی نے پنجاب میں تحریک انصاف کے ساتھ ملکرسینیٹر منتخب کرائے ،کسی نے سنجرانی کو ایکس ٹنیشن دلوانے میں کردار ادا کیا۔
سابق رہنما جے یو آئی نے کہاکہ ڈاکٹر عدنان کی آمد کی خبر کیساتھ ہی پی ڈی ایم کا یہ حشرہوناتھا،دیکھیں وہ اس بار کون سے گیڈر سنگھی کا سہارا لیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ استعفوں کی آڑ میں لانگ مارچ کو ختم کیاگیا،معلوم ہوتا ہے پی ڈی ایم تحریک چلانے میں سنجیدہ نہیں ،ملک میں ایک نئی سیاسی صف بندی کانقشہ ترتیب دیاجارہا ہے،اس نئی سیاسی صف بندی میں کل کے حلیف حریف ہونگے،پی ڈی ایم تشکیل پی پی کے ہاتھوں ہوئی اسے شوکاز دیا جاسکتا ہے ؟کیا پی ڈی ایم کے نمائشی سربراہ اس کا اختیار بھی رکھتے ہیں ؟۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں میں ریفارمز سے متعلق ٹارگٹ کے بہت قریب ہیں، شبلی فراز

مزیدخبریں