حکومت کو علم نہیں تھا کہ نوازشریف اصل میں اتنے بیمار ہیں بھی یا نہیں ،فروغ نسیم 

Apr 05, 2021 | 23:04:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کاکہناہے کہ حکومت کو علم نہیں تھا کہ نوازشریف اصل میں اتنے بیمار ہیں بھی یا نہیں ، ڈیٹا کے مطابق تو نوازشریف کی صحت بہت ہی زیادہ تشویشناک تھی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہاکہ کرپشن کنٹرول کرنے کیلئے ملک میں تین چار محکمے ہیں،نیب کی 30 عدالتیں بنائی ہیں جو جلد آپریشنل ہونے جارہی ہیں،ان عدالتوں میں ایسے ججز کی تعیناتی ہو گی جو روزانہ کی بنیاد پر کیسز کو سنیں گے،ان کاکہناتھاکہ نیب کا ادارہ ہمارے کنٹرول میں نہیں، نیب پوچھ کر کیس نہیں بناتا۔

یہ بھی پڑھیں:  حکمرانوں کو آر پار کرنے کے دعویدار خودپارہ پارہ ہو گئے ،حافظ حسین احمد

مزیدخبریں