شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو بڑا چیلنج دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ صدر، وزیراعظم،اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر،وزیرقانون اوروفاقی وزراءنے ملکرآئین توڑا۔ صدر، اسپیکر اور وفاقی وزراء اجلاس سے پہلے وزیراعظم سے ملے،عمران خان کو چیلنج دیتا ہوں کہ ہمارے خلاف مقدمہ درج کرائیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ ملاقات کا ٹائم موجود ہے منگل کو پریس کانفرنس میں اس سازش کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نےمزید کہا کہ توقع ہے کہ سپریم کورٹ آئین کا دفاع کرے گی، نظریہ ضرورت کا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ملک کا وزیراعظم خود آئین توڑے تو سرپرائز نہیں دُکھ ہوتا ہے۔ ملک کے وزیراعظم،صدر،اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر،وزیرقانون اوروفاقی وزراءنے ملکرآئین توڑا۔ یہ ایک غیرمعمولی حرکت ہے اور عدالت نے فیصلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرنیشنل سکیورٹی کمیٹی کے منٹس میں یہ فیصلہ ہےکہ اپوزیشن نے حکومت کیخلاف امریکا سے مل کر سازش کی توعمران خان آج بھی وزیراعظم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ ہمارے خلاف کارروائی کرےکیونکہ اسی بات کو استعمال کرکے اسمبلی میں آئین توڑا گیا اورعدم اعتماد کو روکا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کھجور کھانے سے کیا فوائد حاصل ہو تے ہیں؟