نازیبا ویڈیو کیس۔۔اداکارہ خوشبو سمیت 7ملزموں کو ریلیف مل گیا

Apr 05, 2022 | 09:39:AM

(24نیوز)ادکاروں کی نازیبا ویڈیو بنانے کے معاملے پر،لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج ایف آئی اے نے ادکار خوشبو سمیت سات ملزمان کی عبوری ضمانت میں اکیس اپریل تک توسیع کر دی۔عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ادکارہ خوشبو اور دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ایف آئی اے نے ادکار خوشبو سمیت سات ملزموں کی عبوری ضمانت میں اکیس اپریل تک توسیع کر دی۔عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ادکارہ خوشبو اور دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع ہوئی۔عدالت نے مین ملزم کاشف کدو کی بعدازگرفتاری کی ضمانت میں بھی کارروائی اکیس تک ملتوی کی۔ادکارہ خوشبو اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے نے سائبر کرائم کے تجت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علی ظفر اور میشا شفیع کیس:ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست خارج

مزیدخبریں