3اپریل کااجلاس۔ اسد قیصر نے سربراہی کیوں نہیں کی۔ بڑی وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ فیصلے سے عدم اتفاق کے باعث اسد قیصر اسمبلی نہیں گئے۔
اسد قیصر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے اور انہوں نے نے آرٹیکل 5 سے متعلق رولنگ پرپارٹی قیادت سےتحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی لیگل ٹیم نے اسپیکرکو قائل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہوں نے وزیراعظم کی قانونی ٹیم کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا۔
اسد قیصر نے اس معاملے پر بات نہیں کی بلکہ ان کا کہنا ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اس پر بات نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو بڑا چیلنج دے دیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی میں شمولیت۔ فیاض چوہان نے خاموشی توڑ دی