پنجاب میں سیاسی بحران۔ عمران خان سےعمر سرفراز چیمہ کی ملاقات

Apr 05, 2022 | 10:12:AM

(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں  پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم اور گورنر پنجاب کی ملاقات پر حمزہ شہباز نے پیپلزپارٹی، ترین گروپ، علیم خان گروپ اور دیگر سے مشاورت شروع کردی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا کہ اگر پنجاب میں گورنر راج لگایا گیا توبھرپور احتجاج کریں گےجس سے متعلق اپوزیشن اتحادی جماعتوں سے رابطے بھی شروع کردئیے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیںعمران خان کو دھمکی آمیز خط پر روس کا رد عمل بھی سامنے آگیا

 
 

مزیدخبریں