(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کے حوالے سے امریکا نے ایک بار تردید کردی ہے ۔امریکا نے ایک بار پھر عمران خان کے الزامات مسترد کردیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کے الزامات کو ایک بار پھر مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات میں قطعی حقیقت نہیں ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے لہٰذا امریکا پر لگائے گئے الزامات میں قطعی حقیقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا آئین کی پرامن بالادستی اور جمہوری اصولوں ،قانون کی حکمرانی اور اس کے تحت برابری کے اصول کو سپورٹ کرتا ہے جب کہ یہ اصول صرف پاکستان نہیں دنیا کی دوسرے ممالک کے لیے بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نازیبا ویڈیو کیس۔۔اداکارہ خوشبو سمیت 7ملزموں کو ریلیف مل گیا
عمران خان کو دھمکی آمیز خط ۔۔امریکا نے ایک بار پھرتردید کردی
Apr 05, 2022 | 10:30:AM