گاڑیوں کی رجسٹریشن۔ٹرانسفر کرانے والوں کے لئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بزرگ شہریوں اور اوورسیز پاکستانیوں کی گاڑی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی بجائے حلف نامہ سے ٹرانزیکشن ہو جائے گی۔
محکمہ ایکسائز کا بائیومیٹرک تصدیق میں نرمی کا فیصلہ،بزرگ شہری اور اووسیز پاکستانی کسی کے نام پرحلف نامہ دے کراپنی گاڑی رجسٹرڈ اورٹرانسفر کرواسکیں گے۔
بزرگ شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے کی صورت میں اپنے قریبی عزیز کو تصدیقی حلف نامہ لگوا کرنامزد کریں گے۔اوورسیز پاکستانی متعلقہ سفارتخانہ سے تصدیق کرواکر ایفی ڈیوڈ دے کراپنے قریبی عزیزکو نامزد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 3اپریل کااجلاس۔ اسد قیصر نے سربراہی کیوں نہیں کی۔ بڑی وجہ سامنے آ گئی
حلف نامے کی تصدیق کے بعد موٹررجسٹریشن اتھارٹی گاڑی کی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کی اجازت دے گی،سہولت کےلئے نئے سسٹم پر عملدرآمد شروع کروا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے اہم خبر