(24 نیوز) انٹربینک میں ڈالر1 روپے 14 پیسےمزیدمہنگا ہونےکے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار 185 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔
انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 14 پیسے مزیدمہنگا ہونےکے بعد 185 روپے 23 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر جمعے کو 184.09 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر فنانشل مارکیٹ پر بھی اثرات ہورہے ہیں ،ہر صورت بڑھتے درآمدی بل کو کم کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی رجسٹریشن۔ٹرانسفر کرانے والوں کے لئے خوشخبری
معاشی ماہرین نے کہا کہ بڑھتا درآمدی بل اور بیرونی قرض کی واپسی روپے پر دباو بڑھا رہا ہے ،خام تیل کی قیمت ابھی بھی 108 ڈالر سے اوپر ہیں۔ ترسیلات زر اور برآمدات بہتر ہونے سے ہی روپے پر دباو میں کمی ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 3اپریل کااجلاس۔ اسد قیصر نے سربراہی کیوں نہیں کی۔ بڑی وجہ سامنے آ گئی