اگر کسی نے عمران خان کا حکم مانا تو ۔۔ ن لیگ نےخبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خبردار کر دیا کہ اگر کسی نے عمران خان کا حکم مانا تو اسے بھی آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا،اس وقت ملک سنگین آئینی ، سیاسی اور معاشی بحران سے دو چار ہے ۔
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے 3اپریل کو پاکستان کے آئین اور عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ، اس وقت ملک کی حالت پی سی او اور قبضے والی ہے ، ایوان صدر ، وزیر اعظم ہاؤس پر آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے ، آئین شکن ٹولہ 22 کروڑ عوام اور آئین پاکستان کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو دھمکی آمیز خط پر روس کا رد عمل بھی سامنے آگیا
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے احکامات کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ، عمران خان کا جو بھی حکم مانے گا اس جرم میں حصہ دار ہوگا ، جو بھی عمران خان کا حکم مانے گا اسے آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا،سازشی عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیاسی بحران۔ عمران خان سےعمر سرفراز چیمہ کی ملاقات