وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر ہاوس میں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان گورنر ہائوس پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، نامزد وزیراعلیٰ کے امیدوار پرویز الہیٰ بھی گورنر ہاوس میں موجودہیں ۔اجلاس میں گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی شریک ہونگے۔
اجلاس میں کل پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم اتحادی جماعت کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔عمران خان سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی ملاقات کریں گے.
یہ بھی پڑھیں: 3اپریل کااجلاس۔ اسد قیصر نے سربراہی کیوں نہیں کی۔ بڑی وجہ سامنے آ گئی
دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔ وزیر اعظم عمران خان لاہور میں کارکنان کے ساتھ افطاربھی کریں گے۔ افطار کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی رجسٹریشن۔ٹرانسفر کرانے والوں کے لئے خوشخبری