صحت کارڈ پر علاج سے انکار۔۔معاملہ عدالت پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صحت کارڈ پر بیٹے کے علاج سے انکار پر شہری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نوٹس لیتے ہوئے خط کو پٹیشن میں تبدیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری کر کے 13 اپریل تک جواب طلب کر لیا، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے دیکھ کر رپورٹ جمع کرائیں۔شہری نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ میں ایک غریب پاکستانی ہوں،میرا بیٹا ایف ایس سی کا طالب علم ہے بیڈ پر آگیا ہے،اس بیماری کو صرف انجکشن ہی روک سکتا ہے جو بہت مہنگا ہے،جتنا میرے بس میں تھا انجکشن لگوا لئے اب پمز سے ہیلتھ کارڈ پر انجکشن نہیں ملے رہے۔آپ ہماری امید کی آخری کرن ہیں ان کو حکم دیں۔شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کے بعد میرے پاس کوئی رستہ نہیں کہ میں بیٹے کے ساتھ آپ کی کورٹ آکر خودکشی کر لوں۔دو سال سے در بدر پھر رہا ہوں پمز کو حکم دیں صحت کارڈ پر علاج کرے ۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کی تبدیلی ۔۔آئی ایم ایف نے اپنا پلان بتادیا