قائد ایوان کےانتخاب  کا معاملہ۔حکومت کا اپوزیشن کیخلاف نیامحاذ کھولنے پر غور

Apr 05, 2022 | 12:39:PM
 قائد ایوان کےانتخاب  کا معاملہ۔حکومت کا اپوزیشن کیخلاف نیامحاذ کھولنے پر غور
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب  کا معاملہ، حکومت نےاپوزیشن ارکان کی رکنیت معطل کرنے پر غورشروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے 15 سے 20 ارکان کی رکنیت معطل  کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن ارکان کی رکنیت انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر معطل کی جائیگی ، سپیکر کی ہدایت پر 3 اپریل کو ہنگامی آرائی کی انکوائری کمیٹی تشکیل ہوئی ہے انکوائری کمیٹی آج اپنی رپورٹ جمع کروائے گئی.انکوائری کمیٹی کو اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کی نشاندہی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

خیال رہےکہ سپیکر کی ہدایت پر گزشتہ روز انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اگر کسی نے عمران خان کا حکم مانا تو ۔۔ ن لیگ نےخبردار کر دیا