عام انتخابات میں تاخیر ۔۔ترجمان الیکشن کمیشن نے تردید کردی

Apr 05, 2022 | 12:59:PM

(ویب ڈیسک)ترجمان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں تاخیر کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے جس کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کی تبدیلی ۔۔آئی ایم ایف نے اپنا پلان بتادیا

مزیدخبریں