(24 نیوز)محکمہ سکول ایجوکیشن نےسکولوں کی کارکردگی مانیٹر کرنے کیلئے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں کونسل کا قیام لازمی قرار دیدیا ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سکول کونسل 7 ممبران پر مشتمل ہوگی، پرنسپل سکول کونسل کا چیئرمین ہوگا، ٹیچر، والد اور ماہر تعلیم سکول کونسل کے ممبر ہونگے، ہائی سکولوں میں ایک ٹیچر پرائمری سیکشن سے لازمی لیا جائے گا۔
ایک ممبر سیکرٹری ایجوکیشن خود یا ان کی ہدایت پر بنایا جائے گا، ایک ممبر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے لگایا جائے گا، سکول کونسل کا انتخاب 2 سال کیلئے کیا جائے گا۔سکول کونسل کی میٹنگ کا انعقاد ہرماہ کروانا لازمی ہوگا، شکایات باکس سکول کے مرکزی گیٹ پر لگایا جائے گا۔
تمام شکایات سکول کونسل کے ممبران کے سامنے کھولی جائیں گی، تشدد، جنسی طور پر ہراساں سے متعلق والدین کی شکایات کو سکول کونسل کی زیرنگرانی حل کیا جائے گا، نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں سمیت بجٹ کا ریکارڈ بھی سکول کونسل میں رکھنا لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:علیم خان کی عمران خان سے متعلق مبینہ آڈیو کال لیک
محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ سکول کونسل تشکیل نہ دینے والے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی، کونسل کے قیام سےتعلیمی اداروں کا معیاربہترکرنےمیں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید مہنگا۔نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا