3مرتبہ برطرف کیا گیا، ایک لفظ تک نہیں بولا؟فیاض چوہان پھٹ پڑے

Apr 05, 2022 | 14:55:PM

(24نیوز)سابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں فاؤنڈیشن کے نام پر اربوں روپے اکٹھے کئے گئے،علیم خان صاحب، حمزہ شہباز کا ٹاؤٹ بن کر الزامات نہ لگائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ علیم خان نے امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کے بعد سینئر وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، علیم خان نے اپنے مرحوم والد اور مرحومہ والدہ کے نام پر جائیدادیں خریدیں، انہوں نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد نیب کے نوٹس آئے، آپ پر ڈیفیکشن کلاز لگانے کی تیاری اسد عمر نے کر لی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ چودھری سرور نے پارٹی اور عثمان بزدار کیخلاف الزامات لگائے، علیم خان صاحب نے بھی انہی الزامات کو دہرایا، مجھے تین مرتبہ برطرف کیا گیا، میں نے ایک لفظ تک نہیں بولا۔

یہ بھی پڑھیںوزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب۔پی ٹی آئی نے پارٹی ارکان کو پابند کر دیا

سابق وزیر جیل خانہ جات  کا مزید کہنا تھا کہ ارکان پنجاب اسمبلی کو گورنر ہاؤس میں بلا کر ہدایات دی جاتی رہیں، قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ گورنر از خود اسمبلی توڑ دے، ہمیشہ وزیر اعلیٰ گورنر کو اسمبلی توڑنے کی سفارش کرتا ہے،ہمارے ووٹوں پر کھیلے تو ایسا ہی سرپرائز ملے گا جیسا قومی اسمبلی میں ملا تھا۔

خیال رہے کہ علیم خان اور چودھری محمد سرور نے اپنی پارٹی پر الزامات لگائے تھے۔

مزیدخبریں