سپیکر کی رولنگ آئین سے ماورا نہیں ہو سکتی ، شیری رحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز) پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحما ن نے کہا کہ سپیکر کی رولنگ آئین سے ماورا نہیں ہو سکتی ، ہمارے وکلاء کا بھی مدعا یہی ہے کہ سپیکر آئین سے بالا تر نہیں،ہمیں اعلیٰ عدلیہ سے امید ہے کہ وہ ملک کو بحران سے بچائیں گے ۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ آج عدالت نے سپیکر کی رولنگ پر فوکس رکھا ، عمران خان اور ان کے حواری ہم پر الیکشن سے بھاگنے کاالزام لگا رہے ہیں جبکہ یہ خود پارلیمان سے بھاگ رہے ہیں ، پہلے انتخابی اصلاحات لے کر آئیں گے پھر الیکشن میں جائیں گے ۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہم کسی سے مقابلے کرنے سے نہیں ڈرتے ، الیکشن کمیشن کا واضح بیان آگیا کہ 3 ماہ میں الیکشن نہیں ہوسکتے ، جب ادارہ کہہ رہا ہے کہ الیکشن نہیں کرا سکتے تو پھر الزامات کیسے ؟،
شیری رحمان نے کہا کہ 197ارکان اگر کسی سے ملے ہیں تو وہ غدار ہیں ، لوگوں میں بڑھتاہوااضطراب دکھائی دےرہاہے۔