سپیکر کی رولنگ آئین سے ماورا نہیں ہو سکتی ،  شیری رحمان 

Apr 05, 2022 | 15:20:PM

 ( 24نیوز)  پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحما ن نے  کہا کہ سپیکر کی رولنگ آئین سے ماورا نہیں  ہو سکتی ، ہمارے وکلاء کا بھی مدعا یہی ہے کہ سپیکر آئین سے بالا تر نہیں،ہمیں  اعلیٰ عدلیہ سے امید  ہے کہ وہ ملک کو بحران سے بچائیں گے ۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ  آج عدالت نے سپیکر کی رولنگ پر فوکس رکھا ،  عمران خان اور ان کے حواری ہم پر الیکشن سے بھاگنے کاالزام لگا رہے ہیں جبکہ یہ خود پارلیمان سے بھاگ رہے ہیں ، پہلے انتخابی اصلاحات لے کر آئیں گے پھر الیکشن میں جائیں گے ۔

 سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہم کسی سے مقابلے  کرنے سے نہیں ڈرتے ، الیکشن کمیشن  کا واضح بیان آگیا کہ 3 ماہ میں الیکشن نہیں ہوسکتے ،  جب ادارہ کہہ رہا ہے کہ الیکشن نہیں  کرا سکتے تو پھر الزامات کیسے ؟، 

شیری رحمان نے کہا کہ  197ارکان اگر کسی سے ملے ہیں تو وہ غدار ہیں  ، لوگوں میں بڑھتاہوااضطراب دکھائی دےرہاہے۔

مزیدخبریں