(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل عظمیٰ رائو کوساتھی ماڈل کے قتل کے مقدمے میں بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق2 رکنی بینچ نے جسٹس شہرام سرورکی قیادت میں فیصلہ سنایا۔ ماڈل عظمیٰ رائو پر الزام تھا کہ انہوں نے 2015میں ساتھی ماڈل ابیرا کا قتل کیا ہے جس کا مقدمہ شیرا کوٹ پولیس سٹیشن میں درج ہواتھا اس کے بعد ماڈل کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سیشن کورٹ لاہور نے ماڈل کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت کی سزا سنائی تھی جس کے بعد ماڈل عظمیٰ رائونے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی اور 7سال بعد ان کو بری کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ : ایشائی بھکارن گرفتار۔ ایک لاکھ ریال اور زیورات برآمد