نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ۔۔ پنجاب اسمبلی کااجلاس پھر موخر

Apr 05, 2022 | 16:16:PM
پنجاب اسمبلی اجلاس
کیپشن: پنجاب اسمبلی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ہونیوالا پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک پھرموخر کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل بدھ کو ہونا تھا لیکن اب 16 اپریل کو ہوگا۔ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس موخر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے 16 اپریل کو دوبارہ طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ اجلاس میں ہونے والی توڑپھوڑ کو اس فیصلے کی وجہ بتایا گیا ہے۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق ایوان اور لابی میں ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کے لیے اجلاس تاخیر کا شکار ہوا۔ نقصان پہنچنے والی اشیا کی مرمت کے لیے وقت درکار ہے جس کے لیے اجلاس کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔