اسمبلیاں توڑنے کیخلاف وکلا تنظیموں کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسمبلیاں تحلیل کرنے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے معاملے پر ملک بھر کی مختلف وکلا تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عمر سومرو باری باری عدالتوں میں وکلا کے ہمراہ گئے اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے عدالتی امور معطل کرنے کی استدعا کی۔
چیف جسٹس نے وکلا کو یقین دلایا کہ جو وکیل پیش نہیں ہوگا، اس کے خلاف فیصلہ نہیں ہوگا۔
ملیر کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے معاملے پر سندھ بار کونسل کی جانب سے غیر آئینی اقدامات کے خلاف ہڑتال کی کال پر ملیر بار نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہے۔
اسپیکر کی رولنگ اور قومی اسمبلی کی تحلیل کے خلاف وکلا ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ ماتحت عدالتوں میں کیسیز بغیر سماعت ملتوی کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب بار کونسل کی جانب سے بھی ہڑتال کا الان کرتے ہوئے کہا گیا کہ وکلا ہمیشہ آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے کام کرتے ہیں۔ وکلا کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے۔
پنجاب بار کونسل کی پنجاب بھر میں ہڑتال کے خلاف خان پور کے وکلاء نے احتجاج کیا اور کہا کہ آج کی ہڑتال عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آنے سے قبل فیصلے پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے۔ ہم کالا کوٹ کی حرمت پر کوئی داغ نہیں لگنے دیں گے۔ ہم پنجاب بار کی آج کی ہڑتال کو علیحدہ نقطہ نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:علیم خان کی عمران خان سے متعلق مبینہ آڈیو کال لیک