(ویب ڈیسک)عثمان بزدار کے استعفے کے بعدپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اورحکومت نے اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کررکھا ہے ۔حکومت کی طرف سے پرویز الٰہی جبکہ اپوزیشن کی طرف سے حمزہ شہبازکو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔
دونوں جماعتوںکی طرف سے بھرپورکوشش کی جارہی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ان کی پارٹی کا ہی بنے ۔ کل 6اپریل بروز بدھ کو ہونیوالے اجلاس میں پر تمام سیاسی پارٹیوںکی نظریں تھیں مگر اسمبلی کا اجلاس دس دن تک کیلئے موخر کردیا گیا ۔ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس موخر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے 16 اپریل کو دوبارہ اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس موخر کرنے کی وجہ گزشتہ اجلاس میں ہونے والی توڑپھوڑ کو بتایا جارہا،ذرائع کے مطابق ایوان اور لابی میں ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کے لیے اجلاس تاخیر کا شکار ہوا۔اجلاس موخر کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب وزیراعظم عمران خان لاہور کے دورے پر ہیں اور سیاسی ملاقاتوں میں مصروف ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل تحریک انصاف کو بڑا دھچکا
وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب۔۔حکومت نے ایک اور چال چل دی
Apr 05, 2022 | 16:46:PM