انٹربنک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان 

Apr 05, 2022 | 17:41:PM

(24نیوز)انٹربنک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔کاروبار کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگاہوکر 186.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔
 کراچی کی اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 201.50 روپے کا ہوگیاجبکہ برطانوی پاونڈ 240.50 روپے پر برقرار رہا۔ اماراتی درہم 5 پیسے کمی سے 50.30 روپے کا ہوگیااور سعودی ریال 40 پیسے مہنگا ہوکر 49.50 روپے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ڈالر مزید مہنگا۔نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

مزیدخبریں