بھارت:رمضان آتے ہی انتہاپسندوں ہندوں کی مسجدوں سے سپیکر اتارنے کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں رمضان المبار ک سے قبل ہی انتہاپسند ہندو تنظیم ’مہا راشٹر نو نرمان سینا‘(ایم این ایس )کے غنڈوں نے مسلم اکثریتی آبادی والے علاقوں ممبا دیوی، ورلی اور کلیان میں ہنومان چالیسا اونچی آواز میں بجانا شروع کر دیا۔انتہاپسند تنظیم ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے مساجد کے لاؤڈ سپیکر ہٹانے کا جلد ہی کوئی بندوبست نہ کیا تو پھر پارٹی کارکنان مساجد کے سامنے ہنومان چالیسابجائیں گے۔
#WATCH 'Hanuman Chalisa' being played from loudspeakers at the Maharashtra Navnirman Sena office in Mumbai's Ghatkopar
— ANI (@ANI) April 3, 2022
MNS Chief Raj Thackeray yesterday said, "I am warning now...Remove loudspeakers or else will put loudspeakers in front of the mosque and play Hanuman Chalisa." pic.twitter.com/nERn23Vg7M
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق راج ٹھاکرے نے 2 اپریل کو شیواجی پارک میں ایم این ایس کی ریلی میں گڑی پڑؤا کے موقع پر کہا کہ ’’مسجدوں میں لاؤڈ سپیکر اتنے زور سے کیوں بجائے جاتے ہیں؟ اگر اس کو نہیں روکا گیا تو مساجد کے باہر سپیکروں پر ہنومان چالیسہ اونچی آواز میں بجایا جائے گا‘‘۔ اس کے ایک دن بعد 3 اپریل کو ایم این ایس کے کارکنوں نے تھانے ضلع کے کلیان قصبے میں پارٹی دفتر کے سامنے لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسہ بجایا۔مقامی ایم این ایس کارکنان کلیان کے سائی چوک میں پارٹی دفتر کے باہر جمع ہوئے اور لاؤڈ سپیکر پر ہنومان چالیسہ بجاتے ہوئے اس کا نعرہ بلند کیا۔ انہوں نے’جئے شری رام‘ کے نعرے بھی لگائے۔ ایم این ایس کے صدر الہاس بھویر نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنان پارٹی سربراہ کے حکم پر عمل کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے پولیس نے کاغذی کارروائی کرتے ہوئے ایم این ایس کےکارکن مہندر بھانوشالی کو حراست میں لے کر دو گھنٹے بعد ہی رہا کر دیا گیا۔مقامی گھاٹ کوپر پولیس سٹیشن کا کہنا تھا کہ مہندر بھانوشالی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس نے ایک درخت پر لاؤڈ اسپیکر لگایا اور ہنومان چالیسہ بجانا شروع کر دیا۔ پولیس لاؤڈ اسپیکر کو ضبط بھانوشالی پر 5500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: بس میں کرنٹ۔میلے جانیوالے8 مسافر جھلس گئے،3کی موت