(ویب ڈیسک)بھارت نے مبینہ طور پر جعلی خبریں پھیلانے کے الزام میں 4 پاکستانی اور 18 مقامی یوٹیوب چینلز کو بلاک کردیا ۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے چار پاکستانی، 18 مقامی یوٹیوب چینلز ، تین ٹوئٹر، ایک فیس بک اکاؤنٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مزید کہنا ہے کہ کہ بلاک کئے گئے یوٹیوب چینل ملک کی سلامتی اور انڈیا کے بین الاقوامی تعلقات جیسے حساس معاملات کے حوالے سے جھوٹی معلومات پھیلانے میں ملوث تھے۔بلاک کئے گئے چینلز کے شیئر کردہ مواد کو 260 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
واضح رہے انڈیا میں دسمبر 2021 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 78 یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ عظمی رائو قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا