آج کا موسم کیسا رہے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی صورتحال سامنے آگئی ،آج کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دن میں موسم خشک رہے گا ، اسلام آباد میں شام یا رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، پشاور، مانسہرہ،ایبٹ آباد، کرم، چترال، دیر، سوات ، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
ضرور پڑھیں :وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین مستعفی
پنجاب میں مری، گلیات، اٹک ، راوالپنڈی، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ، لیہ، میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ، ملتان، بہاولپور ، ساہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،کوئٹہ ،ژوب ،بارکھان،لورالائی، موسیٰ خیل ،ژوب اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،لاہور شہر میں موسم خشک رہے گا،شہر کاموجودہ درجہ حرارت22ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ،شہر میں کم سے کم درجہ حرارت16ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ،شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت29ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔