(24 نیوز) گزشتہ 45 سالوں سے مسجد الحرام کے مؤذن کی خوبصورت آواز سے لاکھوں مسلمان نماز کیلئے لبیک کہتے ہیں۔
علی احمد ملا گزشتہ 45 سالوں سے بطور مؤذن مسجد الحرام میں خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ جن کی خوبصورت آواز اور انداز سے روزانہ لاکھوں مسلمان لبیک کہتے ہوئے نماز میں شریک ہوتے ہیں۔
علی احمد ملا 1975 میں مسجد الحرام میں بطور مؤذن تعینات ہوئے تھے۔علی احمد ملا کو ان کی خدمات کے اعزاز میں انہیں " بلال حرم " کا لقب بھی دیا گیا ہے۔ وہ مسجد الحرام کے مؤذنین کے پینل کے سربراہ بھی ہیں۔
مزید پڑھیں: دوسرے عشرہ کی دعا
مسجد حرام کے مؤذن علی احمد ملا کی مترنم آواز گذشتہ 45 برسوں سے فرزندان توحید کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔ علی احمد ملا کا خاندان آذان سے خصوصی لگاو رکھتا ہے اور عرصہ دراز سے مساجد میں بطور مؤذن خدمات انجام دے رہا ہے۔