50 سال بعد انسان دوبارہ چاند پر جانے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حال ہی میں ناسا کی جانب سے خلاء بازوں کی ایک ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جو پچھلے 50 برسوں میں چاند پر جانیوالے پہلے انسان ہوں گے۔
ان خلاء بازوں کے چاند پر اترنے اور گھومنے کیلئے ایک خصوصی روبوٹک گاڑی تیار کی گئی ہے جس کو تجرباتی بنیادوں پر کیلیفورنیا کے صحرا میں اتارا گیا۔ یہ گاڑی مریخ پر ناسا کی تیار کردہ ایسی ہ گاڑی پرسیورینس سے بڑی ہے جبکہ یہ گاڑی چاند یہاں تک کہ مریخ پر بھی انسان کو مستقل بیس بنانے میں مدد فراہم کرسکے گی۔
اس گاڑی کو آسٹرولیب فلیکس کا نام دیا گیا ہے۔ جو چاند پر دو لوگوں سے زیادہ کا سامان اور آلات لے جاسکتی ہے۔ امریکی کمپنی آسٹرولیب کی جانب سے بنائی گئی یہ گاڑی ایک رینگلر جیپ کے سائز کی ہے۔
یہ گاڑی مریخ پر ناسا کی تیار کردہ ایسی ہ گاڑی پرسیورینس سے بڑی ہے جو دو خلاء بازوں کو لیکر 15 میل فی گھنٹے کے حساب سے سفر کرسکتی ہے۔
خیال رہے کہ ناسا 2030ء یا اس کے بعد مریخ تک پہنچنے کا ارادہ رکھتا ہے اور چاند پر واپسی کی کوشش کو اس کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔