ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Apr 05, 2023 | 10:59:AM

(اشرف خان)انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے50 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بدھ کے روز انٹر بینک میں کاروبار شروع ہوتے ہی روپیہ کمزور اور ڈالر تگڑا ہوگیا ،ابتدا میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوا،مزید اضافے کے ساتھ ڈالر 288 روپے50 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز ڈالر 287 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے اضافہ ہوا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکا کاروبار ساڑھے 295 روپے پر بند ہوا ۔

ضرور پڑھیں :اسحاق ڈار نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی

ماہرین کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمت مزید بڑھ جائے گی ،ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کی رفتار مزید بڑھے گی۔

مزیدخبریں